انٹرنیشنل
نسلی اشارے پر مس فن لینڈ سے تاج واپس لے لیا گیا
EditorStaff Reporter
Dec 18, 2025 · 6:29 PM

کس کمیونٹی کا مذاق اڑایا
ہیلسنکی: فن لینڈ کی 22 سالہ حسینہ سارہ دزافسے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے مس فن لینڈ 2025 کا تاج کھو دیا ہے۔
سارہ نے اپنی تصویر میں آنکھیں کناروں کی طرف کھینچتے ہوئے کیپشن لکھا: ’’ایک چینی کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوں‘‘، جسے عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے ایشین کمیونٹی کا مذاق اڑانے والا نسلی اشارہ قرار دیا۔
پوسٹ کے فوری بعد سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر شدید ردعمل آیا، اور مس فن لینڈ تنظیم نے سارہ سے ان کا تاج واپس لے لیا۔

فن لینڈ کی حکومت کی جانب سے بھی معافی کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ نسل پرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یواقعہ فن لینڈ اور عالمی سطح پر نسلی حساسیت اور سماجی میڈیا کی طاقت کے حوالے سے بحث کا مرکز بن گیا ہے۔
