انٹرنیشنل
مائیکروسافٹ کا بھارت میں 49 کھرب کی سرمایہ کاری کا اعلان
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 2:41 PM

نئی دہلی: دنیا کی بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک مائیکروسافٹ کمپنی نے بھارت میں 49 کھرب بھارتی روپے کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ اگلے چار برسوں کے دوران بھارت میں کلاؤڈ انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی، ڈیٹا سینٹرز کی توسیع اور ڈیجیٹل اسکلنگ پروگرامز پر سرمایہ کاری کرے گی۔
مائیکرو سافٹ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد بھارت کو AI-First Nationبنانے کے حکومتی وژن کی تکمیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 9دسمبر کو کمپنی کے سی سی او Satya nadella اور مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مذکورہ اعلان سامنے آیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
