نیشنل
کروڑوں کی وقف ملکیت کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف
Sraff EeporterStaff Reporter
Nov 25, 2025 · 1:41 PM

محکمہ اوقاف کی کروڑوں کی وقف ملکیت کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف، دوبارہ تحقیققات کا فیصلہ
کراچی: محکمہ اوقاف کروڑوں کی وقف ملکیت کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزیر اعلی انسپیکشن انکوائری عملدرآمد ٹیم نے اعلی سطح کی تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے صدر کے علاقے جامع مسجد کے ساتھ والی ایراضی پر تعمیراتی کام کا انکشاف ہے، یونٹ نمبر 21 اور 22 پر محکمہ اوقاف حکام نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کو 15 روز کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا گیا ہے، تحقیقاتی کیمیٹی کمرشل مقاصد کیلئے زمین پر تعمیرات کرنے کی اجازت دینے والے افسران کا تعین کرے گی۔۔ اسپیشل سیکریٹری اوقاف سید عطاء اللہ شاھ بھی تحقیقات کرچکے ہیں، جبکہ سید عطاء اللہ شاھ نے سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف ممتاز چنہ اور ملازمت سے برطرف مہتاب خان کو زمہ دار ٹھرایا تھا۔
ادھر سندھ حکومت نے سید عطاء اللہ شاھ کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا، حکومت نے دوبارہ تحقیقات وزیر اعلی انسپیکشن انکوائری عملدرآمد ٹیم سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
