سچن ٹنڈولکر کا بیٹے سر پر سہرا سجانے کو تیار، دلہن کون؟

بھارتی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ارجن 5 مارچ کو اپنی منگیتر ثانیہ چندوک کے ساتھ نکاح کریں گے۔
یہ تقریب ٹنڈولکر خاندان کے لیے خوشیوں بھرا اور یادگار موقع ثابت ہوگی۔ شادی کی تقریبات زیادہ تر ممبئی میں ہوں گی اور انہیں سادہ، نجی اور خاندانی روایت کے مطابق رکھا جائے گا، جہاں صرف قریبی رشتے دار اور منتخب دوست شریک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ارجن اور ثانیہ کی منگنی بھی خاموشی سے اگست 2025 میں ہوئی تھی، جس کی تصدیق بعد میں سچن ٹنڈولکر نے کی تھی۔ فی الحال ارجن اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی اپنے کرکٹ کیرئیر پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
ارجن کی ہونے والی دلہن ثانیہ چندوک کون ہے؟
ثانیہ چندوک ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھئی کی پوتی ہیں۔ ان کی شادی ارجن کے ساتھ ٹنڈولکر خاندان کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگی۔
