راولپنڈی کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

اتنی بڑی غفلت کا ذمہ دار کون؟
ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں نومولود بچے کو غلطی سے مردہ قرار دیکر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیا، تاہم والدین کی جانب سے بچے کے زندہ ہونے کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر اس کی حالت نازک تھی، تاہم جب انہیں بچہ وصول کرنے کے لیے دیا گیا تو بچے کی سانس چل رہی تھی اور آکسیجن ماسک کے ساتھ وہ زندہ تھا۔
والدین نے بتایا کہ اسپتال کے عملے نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر بچے کو لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کو Lazarus Syndrome کا شکار سمجھا گیا، جس میں سانس عارضی طور پر مدہم ہو جاتی ہے، اسپتال نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے اور کہا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں شامل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
