بزنس
سونے کی قیمت ملکی سطح پر نئی تاریخ رقم کر گئی
EditorStaff Reporter
Dec 22, 2025 · 6:45 PM

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں بھی اضافہ
کراچی: سونے کی قیمتوں نے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں نئی تاریخی بلندی کو چھو لیا ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،عالمی سطح پر فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 400 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو اب تک کی بلند ترین قیمتوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
