آنے والا سال تباہ کن ہوگا؟ 2026سے متعلق بابا وانگا کی چونکا دینے والی پیش گوئیاں

ایک پیش گوئی تو سچ ثابت ہونے والی
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل ایسی ایسی حیرت انگیز پیشگوئیاں کی تھیں جن میں سے کئی سچ ثابت ہونے پر دنیا دنگ رہ گئی۔ انہوں نے سال 2026 کے بارے میں بھی پیش گوئیاں کی تھیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کتنی صحیح ثابت ہوتی ہیں۔
لیکن اس سے پہلے بابا وانگا کا تھوڑا سا تعارف ہوجائے۔
بابا وانگا کا اصل نام وانگلیہ پانڈےوا گشٹیرووا تھا اور وہ بلغاریہ کے ایک چھوٹے گاؤں مسلوا میں پیدا ہوئیں۔ وہ نابینا تھیں اور صوفیانہ اور بہت سی صلاحیتوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتی ہیں۔
بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوا تھا، مگر ان کی پیشگوئیوں نے آج بھی دنیا بھر میں دلچسپی پیدا کر رہی ہیں۔ اب آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ بابا وانگا نے سال 2026کے لیے کیا پیش گوئیاں کی تھیں۔
عالمی طاقتوں کی تبدیلی
بابا وانگا نے کہا تھا کہ 2026 میں پرانی طاقتیں زوال پذیر ہوں گی اور نئی طاقتیں ابھریں گی۔ پیش گوئی کے مطابق ایشیا عالمی مرکزِ طاقت بنے گا اور چین دنیا کی سب سے بڑی فوجی و معاشی قوت کے طور پر سامنے آئے گا۔
ورلڈ وار تھری
کہا جاتا ہے کہ بابا وانگا نے نائن الیون کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی، انہوں نے سے خوفناک پیش گوئی بھی کر رکھی ہے سال 2026میں تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے بڑے طاقتور ممالک کے درمیان شدید تصادم کی نشاندہی کی، جس میں چین اور تائیوان کے درمیان ممکنہ تنازع بھی شامل ہے۔
کچھ رپورٹس میں ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش اور روس، امریکا کے درمیان براہ راست تصادم ہوسکتا ہے۔
قدرتی آفات
بابا وانگا نے سال2026 کو زلزلوں، شدید قدرتی آفات اور ماحولیاتی تباہی کا سال قرار دیا۔ یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر، آسٹریلیا اور کینیڈا میں تباہ کن جنگلات کی آگ اور میانمار جیسی جگہوں پر آنے والے زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے، قدرتی آفات کی اس مخصوص پیشگوئی نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔
انسانوں کا دوسری مخلوق سے رابطہ
ایک اور ڈرامائی دعویٰ یہ ہے کہ 2026 میں انسانیت پہلی بار کسی دوسری تہذیب یا غیر زمینی مخلوق سے رابطہ کرے گی۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ رابطہ کسی بڑے خلائی جہاز یا غیر معمولی واقعے کے ذریعے ہو سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی
بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ 2026 میں ایک بڑی تکنیکی تبدیلی آئے گی۔ خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے بارے میں پیش گوئی کی گئی کہ یہ زندگی کے ہر شعبے میں مرکزی کردار ادا کرے گی، کاروبار، روزگار اور طرزِ زندگی کو بدل دے گی جو کافی حد تک درست ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
