بھارتی آبی جارحیت، چناب میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا

پاکستان میں زراعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش
بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر زراعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جسے پاکستانی میڈیا میں آبی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58,300 کیوسک تک بڑھ گیا، جس سے خاص طور پر گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق دیگر بڑے دریاؤں اور ریزروائرز کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ دریائے سندھ (تربیلا) کے مقام پر پانی کی آمد 20,500 کیوسک اور اخراج 28,000 کیوسک ہے،دریائے جہلم (منگلا)آمد 3,400 کیوسک اور اخراج 35,000 کیوسک،چشمہ بیراج پر آمد 32,400 کیوسک اور خراج 35,000 کیوسک،دریائے چناب (ہیڈ مرالہ) کے مقام پر پانی کی آمد 63,200 کیوسک، اخراج 56,900 کیوسک ہے،جبکہ دریائے کابل (نوشہرہ) پر آمد و اخراج 7,400 کیوسک ہے۔
مکانوں ریزروائرز میں پانی کی موجودہ سطح اور ذخیرے کے اعداد شمار کے مطابق تربیلا 1,490.27 فٹ، 26.68 لاکھ ایکڑ فٹ،منگلا 1,212.10 فٹ، 50.51 لاکھ ایکڑ فٹ،چشمہ 646.60 فٹ، 1.97 لاکھ ایکڑ فٹ ہے
واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں کل قابل استعمال پانی کا ذخیرہ تقریباً 79.16 لاکھ ایکڑ فٹ ہے اور پانی کی آمد و اخراج کا بہاؤ اوسطاً معمول کے مطابق ہے۔
