گنج پن کا علاج اب بغیر کسی تکلیف کے

Serum تیار
تائیوانی سائنسدانوں نے گنج پن کے علاج میں نئی پیش رفت کا دعویٰ کیا
تائیوان کے محققین نے بالوں کی نشوونما کے لیے ایک انقلابی طریقہ دریافت کیا ہے جس میں قدرتی فیٹی ایسڈز سے تیار کردہ سیریم استعمال کیا گیا۔ ابتدائی لیبارٹری تجربات میں یہ فارمولا کھوپڑی کے فیٹ سیلز کو متحرک کرتا ہے، جو بالوں کے فولیکل اسٹیم سیلز کو دوبارہ فعال کرنے والے مالیکیول خارج کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق، چوہوں پر کیے گئے تجربات میں صرف 20 دن کے اندر نئے بال اُگنے لگے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ روایتی دواؤں یا سرجری کے بجائے جسم کی اپنی ری جنریٹیو صلاحیت کو استعمال کرتا ہے۔
فی الحال یہ تحقیق جانوروں تک محدود ہے اور انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز ابھی باقی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ طریقہ انسانوں پر بھی کامیاب ثابت ہوا تو یہ ری جنریٹیو میڈیسن اور ہیئر ریسٹوریشن کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی
