نیشنل
آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر، جاوید عالم اوڈھو کواضافی چارج دے دیا گیا
EditorStaff Reporter
Dec 31, 2025 · 8:27 PM

اسلام آباد:انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائر ہو گئے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج سونپے جانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے قائم قام آئی جی سندھ کے عہدے کا بھی چارج سنبھال لیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کمان تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں غلام نبی میمن نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں اور کمانڈ اسٹک قائم قام آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سونپ دیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
