ٹنڈو محمد خان: پہلے ڈرینج لائن دیں پھربچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے

5 خواتین سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ
ٹنڈو محمد خان کی کریم آباد کالونی میں انسداد پولیو ٹیم پہنچی تو ٹیم کیساتھ موجود پولیس اہلکاروں اور رہائشیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا، جبکہ اہلکاروں نے لاٹھی چارج اور مظاہرین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی مہینے گزرنے کے باوجود کالونی میں ڈرینج لائن نہیں لگائی گئی۔ڈرینج لائن دیں پھر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔۔
اس موقع پر مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے بائیکاٹ پرپولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ رہائشیوں نے اعلان کیا ہے کہ ڈرینج لائن لگنے تک پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
دوسری جانب پولیس نے 5 خواتین سمیت 10 دیہاتیوں کے خلاف ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
بی سیکشن تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا اور اہلکاروں پر تشدد کیا، اسی لیے پولیو ٹیم پر حملے اور اہلکاروں کو مارنے کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
