نیشنل
اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا قابل مذمت ہے،بیرسٹر گوہر
StaffStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 11:28 PM

بیرسٹر گوہر کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید رکھی ہے، مگر آج کی پریس کانفرنس نے مایوس کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کا دفاع سب سے اہم ہے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی بھی ملک دشمن نہیں رہا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان بھی بیمار ہے، فوج بھی بیماری ہے" — اس وقت سب کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور جگہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی اعتماد کی کمی کو ختم کیا جا سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
