چمن بارڈر پرافغانستان سے فائرنگ،پاکستان کی ذمہ دارانہ کارروائی

پہل افغانستان سے ہوئی
اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ذمہ دارانہ کارروائی کی اور صورتحال پر قابو پا لیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا آغاز افغانستان کی طرف سے ہوا، تاہم پاکستانی فورسز نے جنگ بندی کو برقرار رکھتے ہوئے پیمانہ شدہ جواب دیا۔
