بھارت کے"جادوئی مینڈک"اپنی رہائش گاہوں سے غائب،ماہرین کو تشویش کھاگئی

قدرتی رہائش گاہوں سے ختم ہو گئے یا شدید خطرے میں ہیں
کیرلا :بھارت کے مغربی گھاٹس میں پایا جانے والا نایاب اور دلکش گلیکسی مینڈک اچانک غائب ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جادوئی مینڈک فوٹوگرافروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے اپنی قدرتی رہائش گاہوں سے ختم ہو گئے یا شدید خطرے میں ہیں۔
چھوٹے مگر منفرد یہ مینڈک اپنے ستارے نما نشانات کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہیں اور صرف گرنے والے لکڑی کے نیچے مخصوص ماحول میں رہتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ COVID-19 پابندیوں کے بعد جب وہ علاقے کا جائزہ لینے گئے، تو کئی رہائش گاہیں تباہ ہو چکی تھیں اور مینڈک موجود نہیں تھے۔
فوٹوگرافروں پر الزام ہے کہ انہوں نے لکڑی کے ڈھیر الٹ کر، پودوں کو نقصان پہنچا کر اور مینڈکوں کو بغیر حفاظتی دستانے کے ہاتھ میں لے کر تصاویر لینے کی کوشش کی، جس سے مینڈک شدید دباؤ میں آ گئے یا مارے گئے۔
فارسٹ حکام نے علاقے تک رسائی محدود کرنے کی کوشش کی، مگر بعض فوٹوگرافروں نے اثر و رسوخ استعمال کر کے اب بھی وہاں جانے کی کوشش کی۔ حیاتیاتی ماہرین اور ماحولیاتی تنظیمیں اب قدرتی رہائش گاہوں کے تحفظ اور اخلاقی فوٹوگرافی پر زور دے رہی ہیں تاکہ نایاب نسلیں محفوظ رہ سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جلد اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ’جادوئی‘ مینڈک مکمل طور پر غائب ہو سکتے ہیں، جو نہ صرف مقامی ماحولیاتی توازن بلکہ عالمی حیاتیاتی تنوع کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
