کولکتہ:عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی کا دورہ بھارت،کولکتہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ

ہنگامہ برپا
گزشتہ روز کولکتہ کے اسٹڈیم میں میسی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین پہچنے،اس دوران اپنے پسندیدہ فٹبالر کی ایک جہلک کو صحیح طریقے سے نہ دیکھ ہانگ کی وجہ سے شائقین غصے میں آگئے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کردیا
میسی مداحوں کی ناراضگی کی وجہ سے تقریباً 20 منٹ بعد اسٹیدیم سے روانہ ہو گئے۔
دوسری جانب شائقین نے مہنگے ٹکٹوں کے باوجود میسی کو صحیح طور پر نہ دیکھنے پر اپنی غصے میں کرسیاں اور بوتلیں میدان میں پھینکیں اور کچھ نے اسٹیدیم کی املاک کو نقصان بھی پہنچایا،اس دروان پولیس نے فوری طور پر مداخلت کر کے حالات کو قابو میں کیا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مذکورہ واقعے پر شائقین سے معذرت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میسی کا بھارت دورہ کولکتہ کے بعد حیدرآباد، ممبئی اور نئی دہلی میں جاری رہے گا، جہاں وہ مختلف شوز، فٹبال کلینکس اور عوامی تقریبات میں شریک ہوں گے۔
