صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈفینس فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اب نوٹی فکیشن ہوگا
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈفینس فورسز مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈفینس فورسز مقرر کرنے کی سمری ارسال کی تھی، جس کی صدر آصف زرداری نے منظوری دے دی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی پانچ سال کے لیے بطور چیف آف ڈفینس مقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدر نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہوگی۔
صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔
