سڈنی فائرنگ، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی شدید مذمت

سڈنی: آسٹریلیا میں رہائش پذیر سڈنی کے معروف ساحلی علاقے بونڈی پر یہودی تہوار کی تقریب میں مسلح افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے اور متعدد زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے۔
مسلم کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق مکمل طور پر جوابدہ بنایا جائے۔
مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب اور برادریوں کے درمیان امن، برداشت اور باہمی احترام ہی ایسے واقعات کا واحد حل ہے۔
