ہوم/انٹرنیشنل/سڈنی میں یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی
انٹرنیشنل
سڈنی میں یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی
StaffStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 3:38 PM
شیئر کریں:
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو مسلح افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب جاری تھی۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت دی۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس واقعے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔