سندھ میں 715 عمارتیں ناقابل رہائش قرار، فہرست جاری

سب سے زیادہ کس شہر کی عمارتیں خطرناک
ناقابل رہائش عمارتوں کی فہرست میں کراچی پہلے اور حیدرآباد دوسرے نمبر پر
کراچی: سندھ میں 715 عمارتوں کو ناقابل رہائش قرار دے دیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خطرناک عمارتوں سے متعلق ٹیکنیکل کمیٹی صوبے میں ناقابل رہائش اور ناقابل استعمال 715 عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
کمیٹی کے مطابق کراچی میں 563، حیدرآباد میں 81، سکھر میں 60، میرپور خاص میں 7 اور لاڑکانہ ریجن میں 4 عمارتیں ناقابل رہائش قرار دی گئی ہیں۔
کراچی کے ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 422 عمارتیں ناقابل استعمال قرار دی گئیں، جبکہ ضلع وسطی میں 72، ضلع کیماڑی میں 28، کورنگی میں 18، ضلعہ ایسٹ میں 16 اور ضلع ملیر میں 5 عمارتیں ناقابل رہائش ہیں۔
ایس بی سی اے حکام نے کہا ہے کہ خطرناک اور ناقابل رہائش عمارتیں خالی کرانے سمیت منہدم کرنے کا عمل جاری ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ مخدوش اور خطرنام عمارتوں سے متعلق حکام کو آگاہ کی آجائے۔ گنجان آباد علاقوں میں مخدوش اور غیرمعیاری عمارتوں سے متعلق آگاہ کیا جائے تاکہ کسی واقعے سے بچا جا سکے۔
