انٹرنیشنل
بنگلادیش کی گنجان آبادی میں خوفناک آگ، سیکڑوں جھوپڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئے
EditorStaff Reporter
Nov 28, 2025 · 11:54 AM

ہزاروں افراد بے گھر
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قلب میں واقع ایک گنجان آباد کچی آبادی میں منگل کی شام لگنے والی ایک تباہ کن آگ نے 1,500 جھونپڑیوں کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے
حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، فائر فائٹرز عملداروں کے مطابق آگ 16 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بدھ کو بجھائی گئی، تقریباً 1,500 جھونپڑیاں جل گئیں یا نقصان کا شکار ہوئیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورائل کچی آبادی میں تقریباً 60,000 خاندان رہائش پذیر ہیں، جن میں سے کئی موسمیاتی مہاجرین ہیں۔ یہ آبادی 160 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور ڈھاکہ کے پوش علاقوں گلشن اور بنانی کے درمیان واقع ہے، جس کے اردگرد بلند و بالا رہائشی اور دفتری عمارتیں ہیں۔
آگ کے دوران رات بھر دھواں علاقے پر چھایا رہا اور شعلے جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لیتے رہے۔ متاثرہ خاندان ملبے سے اپنے قیمتی سامان کی تلاش میں بے تاب نظر آئے۔
فائر فائٹرز نے بتایا کہ انہیں علاقے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہاں کی گلیاں بہت تنگ تھیں۔
2024 کے مطابق، ڈھاکہ کی آبادی 1 کروڑ 2 لاکھ ہے، اور شہر میں سینکڑوں کچی آبادیاں موجود ہیں جہاں دیہی بنگلہ دیش سے لوگ غربت اور استحصال کے باعث ہجرت کرتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات بھی انہیں شہر کی کچی آبادیوں کی طرف دھکیلتی ہیں، جہاں وہ رکشہ چلانے، گھریلو ملازمت اور صفائی جیسے روزانہ کے کاموں سے گزر بسر کرتے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
