نیشنل
چینی نہ ملی تو کیا ہم مر جائیں گے، قومی اسمبلی میں حکومتی وزیر اور ممبران آمنے سامنے
StaffStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 7:16 PM

دلچسپ بحث
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں چینی کی قیمتوں پرحکمران جماعت مسلم لیگ نوازکے ممبران آمنے سامنے ہوئے۔وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین مشکل میں پھنس گئے۔
رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ گنے کی قیمت پانچ سو سے ساڑھے پانچ سو روپے مل رہی ہے، جس پر لیگی ممبر رانا حیات نے کہا آپ غلط کہہ رہے ہیں، چار سو سے زائد گنے کی قیمت نہیں دی جارہی ہے، ایک اور لیگی ممبر رشید اکبر نورانی نے اپنے وفاقی وزیر کو چیلنج کیا کہ مجھے پانچ سو روپے فی من گنے کا ریٹ دلوادیں۔
رانا تنویر نے کہا چینی کی اس وقت ایکس مل میں چینی کی قیمت ایک سو ساٹھ روپے مل رہی ہے، دو سو روپے کلو تک کچھ شہروں میں پہنچی تھی،لیکن ہم اتنا چینی پر کیوں شور کرتے ہیں، اگر چینی استعمال نہ کی توکیا ہم مر جائیں گے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
