محبت کے جذبات ہر چیز پر حاوی،جاپانی خاتون نے اپنے ہی تخلیق کردہ اے آئی کردار سے شادی کرلی

کیسے ہوا ؟؟
ٹوکیو:جاپان میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جو اپنے انداز سے غیر روایتی اور منفرد شادی ہے اور اس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔
حسین و جمیل 32 سالہ یوزینا نوگ نے اپنے ہی تخلیق کردہ مصنوعی ذہانت کردار کے ساتھ شادی کرکے سب کو حیران اور پریشانی کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی نے جس اے آئی کردار سے بیاہ رچایا ہے وہ خاتون نے خود چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا۔
شادی کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی اور یوزینا نے اس تقریب میں م سفید لباس اور AR (اگمینٹڈ رئیلٹی) گلاسز پہنے، جبکہ دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔
یوزینا کا کہنا ہے کہ وہ اس اے آئی پارٹنر کے ساتھ طویل عرصے سے بات چیت کر رہی تھیں،اور وقت کے ساتھ ان کا تعلق جذباتی محبت میں بدل گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اگرچہ یہ شادی جاپان میں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں، مگر اس واقعے نے جدید ٹیکنالوجی، تنہائی، اور انسانی جذبات کے تعلق پر نئی بحث شروع کر دی ہے۔
