انٹرنیشنل
انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے تباہی ،900سے زائد ہلاکتیں
StaffStaff Reporter
Dec 6, 2025 · 11:37 PM
انڈونیشیا کے تین صوبوں میں سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 908 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 410 افراد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اسی طوفانی سسٹم نے جنوبی تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں بھی تقریباً 200 جانیں لے لیں۔
سماٹرا کے شمال مشرقی ساحل پر واقع آچے تامیانگ کے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے روئٹرز کو بتایا کہ امداد تک پہنچنے کے لیے انہیں گرے ہوئے درختوں اور الٹی پڑی گاڑیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے تقریباً ایک گھنٹہ پیدل چلنا پڑا۔
رضاکار وہاں موجود لوگوں میں صاف کپڑے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ ایک ٹینکر کے ذریعے تازہ پانی لایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین اپنی ضرورت کے مطابق بوتلیں بھر سکیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
