اب سندھ میں گاڑیوں کے بعد دکانوں اور ہوٹلز کے بھی ای چالان ہوں گے

تقرریوں اور تبادلوں پر بھی پابندی عائد
کراچی: سندھ میں گاڑیون کے بعد دکانوں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو بھی ای چالان جاری کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے نوٹی فکیشن کے مطابق ای چالان سسٹم کے تحت شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم فوڈ اتھارٹی کی تشکیل شدہ گورننگ باڈی کے ذریعے اصلاحات کو عمل میں لایا جائے گا۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھاڑتی میں ای چالان سسٹم نافذ ہونے کے بعد دکانوں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سمیت اتھارٹی کی حدود میں آنے والے تمام معاملات پر ای چالان جاری کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ای چالان کے مؤثر نفاذ کے لیے نے 16 دسمبر 2025 سے 13 مارچ 2026 تک تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فوڈ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن میں توسیع پر بھی پابندی ہوگی۔اس دوران دیگر سرکاری افسران کی خدمات کے حصول اور کنٹینجنٹ بنیادوں پر بھرتیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
