ترکیہ کا پاکستان میں جنگی ڈرون فیکٹری بنانے کا ارادہ

ترکیہ پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد: امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔
