فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈفینس فورسز کا نوٹی نوٹی فکیشن کب آئے گا؟

نوٹی فکیشن کب آئے گا؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے پہلے صحافی نے وفاقی وزیر عطا تارڑ سے غیر رسمی طور پر سوال کر لیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے چیف آف ڈفینس فورسز مقرر کیا گیا ہے کیا وہ نوٹی فکیشن جعلی ہے اور کیا بڑی خبر ہے؟ جس پر عطا تارڑ نے کہا کہ بے فکر رہیں، نوٹی فکیشن پراسیس میں ہے کسی بھی وقت آ جائے گا،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیوں نہ کی جائیں کہ فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن روکا گیا ہے، آرمی ایکٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے اور یہ بات طے ہے۔جلد نوٹی فکیشن بھی آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چایے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے،اس سے پہلے
جیو نیوز، اے آر وائی نیوز سمیت تمام دیگر چینلز نے بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا
پر گردش کرنے والے نوٹی فکیشن کو نشر کیا، جس کے بعد ان کو تردید چلانی پڑ گئی تھی۔۔۔اور معافیاں بھی مانگیں گئیں، لیکن جب تیر کمان سے نکل جائے تو پھر وفاقی حکومت نت فیلڈ مارشل عاصم منیر کے چیف آف ڈفینس فورسز مقرر ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے ترجمان نے میڈیا پر چلنے والے نوٹیفکیشن کو غلط قرار دے دیا۔
وفاقی پریس انفارمیشن آفیسر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق میڈیا پر چلنے والا نوٹیفکشین جعلی ہے۔
