نیشنل
عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ محمود خان اچکزئی
StaffStaff Reporter
Nov 28, 2025 · 2:36 AM

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے والے اپنا اسپیکر یا وزیراعظم بناتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمان ہی فیصلے کرے۔
محمود خان اچکزئی نے شہریوں سے آئین کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کردی، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں ،آؤ ہمارے ساتھ باہر نکلو ، ہمیں اس پارلیمنٹ میں شور مچانا ہو گا
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
