رحیم یار خان: ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب حکومت نے خطرناک اشتہاری مجرم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی، سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے بھی خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کیا، رحیم یار خان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو میرا لٹھانی، فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے سرنڈر کیا۔

