پی ایس ایل کب سے شروع ہوگی، تاریخ آ گئی

نیو یارک میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے روڈ شو میں لیگ میچز 26 جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، فائنل تین مئی کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے مطابق گیارہ میچز کی میزبانی اس بار فیصل آباد بھی کرے گا۔
انگلینڈ میں کامیابی کے بعد نیویارک میں پہلی بارایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو ہوا۔ ان روڈ شوز کا مقصد 8 جنوری کو پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔
روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف، سعود شکیل، شان مسعود، سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے دنیا کی نمبرون لیگ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے نزدیک پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔
روڈ شو میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو نئے سرے سے بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ مظفرآباد اور حیدر اباد اسٹیڈیمز بھی آباد کرنے کی منصونہ بندی کئی گئی ہے۔
