نیشنل
کسی میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو ہاتھ بھی لگائے:علیمہ خان
StaffStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 4:42 PM

اور کیا کہا؟؟
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی حق پر اور مضبوطی سے کھڑے ہیں، کسی میں بھی جرات نہیں کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے یا نقصان پہنچائے، کیونکہ وہ اللہ کی حفاظت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے گزشتہ دو ماہ میں 40 منٹ ملاقات ہوئی جبکہ بانی سے ایک گھنٹہ ملاقات کی۔واٹر کینن یا کسی تشدد سے خوفزدہ نہیں،ان کی بہنوں کو گرنے سے زخم آئے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جو بھی بانی کے خلاف بول رہا ہے ان کے نام معلوم ہیں۔ یہ لوگ خوف کے مارے بول رہے ہیں اور ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں۔ رات ڈھائی بجے 9 ڈگری درجہ حرارت میں ہمیں تین مرتبہ پانی کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔”
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
