اسپورٹس
پی ایس ایل کو عالمی سطح پر بڑی ٹی20 لیگ بنانے کا عزم، آئی پی او لانچ کا اعلان
StaffStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 6:21 PM

لیگ میں بڑے مواقع موجود
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کو دنیا کی بڑی ٹی20 لیگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری کے بعد جلد مارکیٹ میں آئی پی او لانچ کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی عالمی براڈکاسٹ ریچ بڑھانے پر فوکس ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے لیگ میں بڑے مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے اور یہ لیگ پاکستان کرکٹ کا فخر ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
