بزنس
گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں،صدر کے سی سی آئی
StaffStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 7:16 PM

ہر گزرتے دن کے ساتھ اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا
صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف نے کہا کہ 25 رکنی گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کے ساتھ جاری ہڑتال پر کراچی چیمبر میں اجلاس منعقد ہوا،
ریحان حنیف نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے، گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے سپلائی چین مفلوج ہوگئی اور صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں۔
ریحان حنیف نے کہا کہ بندرگاہوں، فیکٹریوں اور مارکیٹس میں خام مال اور تیار مال کی ترسیل شدید متاثر ہے، برآمدی سرگرمیاں رکنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف نے کہا کہ حکومت 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ہڑتال کا فوری نوٹس لے، حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سنے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے، موجودہ خراب معاشی صورتحال میں ملک طویل ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
