انٹرنیشنل
وینزویلا کے ساتھ جنگ خارج از امکان نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 4:54 PM

ٹرمپ کو ایسا کیوں کہنا پڑا ؟
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ جنگ کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے حوالے سے تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا رہا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ امریکا سفارتی اور سیاسی راستوں کو ترجیح دیتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں فوجی کارروائی کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ان کے اس بیان کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور وینزویلا کے تعلقات پہلے ہی سخت تناؤ کا شکار ہیں، جب کہ وینزویلا پر امریکی پابندیوں، تیل کی برآمدات اور بحری اقدامات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
