روزانہ کافی پینے سے بڑھاپے کی رفتار کم ہوسکتی ہے: نئی تحقیق

روزانہ کتنے کپ پینے چاہیں۔
لندن: کنگز کالج لندن کے ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ کافی پینے سے حیاتیاتی بڑھاپے کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔۔۔
تحقیق بی ایم جے مینٹل ہیلتھ میں شائع ہوئی ہے،بتایا گیا ہے کہ کافی کے باقاعدہ استعمال سے جسم کے کروموزومزکے سروں پرموجود "ٹیلو میرس" (Telomeres) زیادہ لمبے رہتے ہیں۔ ٹیلو میر س عمر بڑھنے کے ساتھ چھوٹے ہوتے جاتے ہیں اور ان کی لمبائی کو بڑھاپے کی رفتار کا اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔
