چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فرعون بنے ہوئے تھے، انہیں اپنے زندگی میں ہی کئے گے گناہوں کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سزا سے یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کے نشے میں ہر کسی کو دھمکیاں دے رہا تھا، فیض حمید نے بھی طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا کیا نہیں کیا؟ یہ مقافات عمل ہے کہ آج وہ خود جیل میں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی سرکار نے نئے صوبوں سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔وفاق کی مالی مشکلاتوں کے ذمہ دار صوبوں کے عوام نہیں، اسلام آباد میں بیٹھے بیورو کریٹس ہیں۔ یہ شکایت آج کی نہیں ہے، ایف بی آر ہر سال مالی اہداف پورا نہیں کرتا۔ تاہم پیپلز پارٹی ایف بی آر کی کمزوریوں اور غلطیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی مخالفت کرتی رہے گی۔