انٹرنیشنل
ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد سال کے اختتام تک خود امریکا چھوڑنے پر آمادہ ہوں گے، انہیں حکومت کی جانب سے مفت ہوائی ٹکٹ کے ساتھ 3 ہزار ڈالر نقد دیے جائیں گے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تارکینِ وطن کو CBP Home ایپ کے ذریعے رضاکارانہ ڈی پورٹیشن کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانونی کارروائی کے بوجھ کو کم کرنا اور واپسی کے عمل کو نسبتاً آسان بنانا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم ایک ہزار ڈالر تھی، جسے اب بڑھا کر تین ہزار ڈالر کر دیا گیا