امریکا نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا

معطلی کی وجہ کیا ہے ؟
امریکا نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پروگرام کے ذریعے ہر سال مختلف ممالک کے شہری امریکہ میں مستقل رہائش حاصل کر سکتے تھے۔
صدر کی ہدایت پر ہوم لینڈ سکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا کہ امریکہ کی امیگریشن ایجنسی کو اس پروگرام کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوم نے کہا کہ براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے مشتبہ ملزم نے اسی لاٹری پروگرام کے ذریعے امریکہ میں قانونی رہائش حاصل کی تھی، اور ایسے شخص کو کبھی ملک میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
حکام کے مطابق ملزم کلاڈیو نیوس ویلنٹے پر براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کا شبہ ہے، جس میں دو طلبہ ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے، وہ ایم آئی ٹی کے ایک پروفیسر کے قتل کا بھی الزام ہے،حکام کے مطابق ملزم نے جمعرات کی شام خودکشی کر لی۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدامات ملک میں حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور اس کے بعد لاٹری پروگرام معطل کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔
