کراچی: بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سندھ کے مختلف علاقوں میں ہندو اور مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی۔
کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان ہندو کونسل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں شرکاء نے بھارتی وزیر دفاع کے خلاف نعرے لگائے۔
پاکستان ہندو کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا: "سندھ ہماری ماں اور پاکستان ہماری شان ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔"
بدین کے علاقے تلہار میں بھی ہندو اور مسیحی برادری نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے خطاب میں کہا کہ بھارت سندھ کے بارے میں خواب دیکھنا بند کرے۔
مقررین نے واضح کیا کہ سندھ قیامِ پاکستان سے قبل بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا۔