نیشنل
کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم مسرور حسین گرفتار
EditorStaff Reporter
Jan 4, 2026 · 5:02 PM

خاتون تعویذ کرتی تھی
ملزم مسرور حسین نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خاتون تعویذ کرتی تھی، پریشان ہو کر خاتون اور بچوں کو قتل کیا۔
مقتولہ انیلا کے بھائی مصطفیٰ نے کہاکہ بہن سے ایک ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی، 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔
بھائی مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد انیلا بچوں کی کفالت کر رہی تھی، بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے، انیلا کھارادر کی رہائشی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
