نیشنل
کراچی میں مین ہول سے ملنے والی 4 لاشیں کن کی ہیں؟ شناخت ہوگئی
EditorStaff Reporter
Jan 3, 2026 · 7:52 PM

سابق شوہر کچھ دنوں سے غائب
کراچی میں مائی کلاچی روڈ کے قریب مین ہول سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق لاشیں کھارادر کی رہائشی خاتون انیلا اور ان کے تین بچوں کی ہیں۔خاتون انیلا کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں میں 13 سالہ کشور،13 سالہ حسنین اور 10سالہ کونین شامل ہیں۔ جبکہ خاتون کا سابق شوہر کچھ دنوں سے غائب ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے بچے نیو ایئر نائیٹ پر گھر سے نکلے تو لاپتہ ہوگئے، تاہم کسی بھی تھانے پر ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں ہوئی اور نہ ہی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ خاتون اور اس کے شوہر مختیار کے درمیان طلاق ہو چکی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
