سوشل میڈیا پر ویوز کے چکر میں روسی خاتون نے بیٹے کی زندگی داؤ پر لگا دی

سوشل میڈیا پر شدید تنقید
روس سے تعلق رکھنے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر آنا سابارینا نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو ویکیوم پلاسٹک بیگ میں بند کر کے ویڈیو ریکارڈ کی،جسے انہوں نے تفریح اور ویوز بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ویڈیو میں بچہ زمین پرلیٹا ہوا دکھائی دیتا ہے اور جیسے ہی بیگ کی زِپ بند کرکے ویکیوم کلینرسے ہوا نکالی جاتی ہے بچہ گھبرا کر (مامّا) پکارتا ہے۔فوری طور پر بیگ کھول دیا جاتا ہے اور بچہ باہر آ کر انگوٹھا اوپر کرتا ہے اور تیزی سے سانس لیتا ہے۔
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور خاتون پرالزام لگایا کہ اس نے بچے کی جان کو خطرے میں ڈالا۔
پولیس کی کارروائی
36 سالہ آنا سابارینا اس وقت پولیس اور بچوں کے تحفظ کے اداروں کی تحقیقات کا سامنا کر رہی ہیں۔
پولیس نے یہ ویڈیو معمول کی آن لائن نگرانی کے دوران دیکھی اور فوری طور پر کارروائی شروع کی۔
ریاست ساراتوف کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ عمل غیر قانونی اور خطرناک ہے، اور اس کا قانونی جائزہ لیا جائے گا۔
