بھائی سے ملاقات نہ ہوئی: عمران خان کی بہنوں کا پھر اڈیالا کے باہر دھرنا

علیمہ خان نے کیا کہا،ویڈیو دیکھ لیں
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کہ بہنوں نے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ایک بار پھر اڈیالا جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہراور بانی کی بہنوں کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا تو دھرنا دیا گیا۔ پولیس نے اڈیالا جیل جانے والے تمام راستے بند کردیے۔
اس موقع پر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں، کارکنوں کو اس لیے پیچھے کررہی ہوں کیونکہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جارہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کیلئے آئے پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کیلئے آ رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے دھرنے میں پارٹی رہنما بھی شامل ہوگئے۔
