سؤر کا جگر انسان میں کامیابی سے لگایا گیا

طب میں نئی تاریخ رقم
چینی سائنسدانوں اور بین الاقوامی محققین نے طب کی دنیا میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا جگر ایک انسان میں کامیابی سے لگایا ہے۔
یہ تجربہ Journal of Hepatology میں شائع ہوا اور اسے طب کی تاریخ میں پہلی کامیاب xenotransplantation قرار دیا جا رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق سؤر کے جگر میں دس جینیاتی تبدیلیاں کی گئیں تاکہ وہ انسانی جسم میں بہتر طور پر کام کرسکے۔جگر انسان میں لگانے کے بعد کئی دنوں تک اہم کردار انجام دیتا رہا، جیسے بائل کی پیداوار اور خون کی صفائی۔ اگرچہ مریض بعد میں پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گیا، لیکن یہ تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سؤر کے جگر کو انسان میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں یہ اعضاء کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اعضاء کی شدید قلت کے مسئلے کو حل کرنے میں ایک بڑی امید ہے، تاہم ابھی مدافعتی نظام اور خون جمنے سے متعلق پیچیدگیوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔۔۔۔
