نیشنل
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اب مذاکرات کے کوئی امکانات باقی نہیں رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد سیاسی صورتِ حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے اور حالات کو خرابی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایوان میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی، اور یہ پیش کش آج بھی موجود ہے، تاہم عمران خان کے رویے نے ماحول کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت نہیں ہے۔