بزنس
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی درخواست پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3ارب ڈالر مالیت ممکنہ رول اوور ہونے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کی 36.6 ملین ڈالر کی آمدن حاصل ہونے اور اصلاحات کی بدولت معیشت درست سمت پر گامزن ہونے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو 74روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
متعدد ممالک کے ساتھ دفاع، تجارت، توانائی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون اور کامیاب شراکت داری سمیت ذرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔