پاکستان سے کتنے افراد غیر قانونی طور پر بیرون ملک گئے اور واپس نہ آئے ؟؟

زیادہ افراد کونسا راتہ اختیار کرتے ہیں ؟؟
ومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ رواں سال 24 ہزار پاکستانی کمبوڈیا گئے جن میں سے 12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے۔ اسی طرح برما میں سیاحتی ویزے پر جانے والے 4 ہزار افراد میں سے ڈھائی ہزار واپس نہ لوٹ سکے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس 8 ہزار پاکستانی غیر قانونی طور پر یورپ گئے تھے، تاہم رواں سال یہ تعداد کم ہو کر 4 ہزار رہ گئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ کیا گیا۔
کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ زمبابوے میں پاکستانی سفیر کے مطابق بعض افراد ایتھوپیا اور زیمبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے ہیں۔ ایک واقعے میں جعلی فٹبال کلب کے ذریعے ٹیم کو جاپان بھیجا گیا، جس میں ایک معذور شخص بھی فٹبال ٹیم کے ہمراہ روانہ ہو گیا۔
