اب اڈیالا جیل کے باہر قانون شکنی کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

عظمیٰ خان کی آج سے بھائی سے ملاقات بند
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم بھی جیلوں میں ملاقاتوں کے لیے ملنے جاتے تھے لیکن کبھی کوئی راستے بلاک نہیں کیے۔ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونی چاہیے کہ اب اڈیالا جیل کے باہر روز روز تماشہ نہیں لگے گا۔ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ اب جیل کے باہر قانون شکنی کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آج سے عظمیٰ خان کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹس آدھے بھارت اورآدھے افغانستان سے چلتے ہیں۔
