گھوٹکی سے اغوا کیے گئے تمام مغوی بازیاب، مغوی 19 نہیں 14 تھے،پولیس کا دعوی

ایک مغوی جاں بحق
ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق اغوا ہونے والے تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 14 افراد کو ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا جن میں سے 13 کو زندہ بازیاب کرالیا گیا جبکہ ایک مغوی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایا کہ بس کا کنڈیکٹر ابتدائی طور پر مغویوں کی درست تعداد فراہم نہیں کر سکا تھا جس کے باعث کارروائی میں تاخیر ہوئی۔ تاہم پولیس نے بھرپور آپریشن کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرایا۔
واقعے کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس موبائل بکتربند گاڑی پر راکٹ بھی فائر کیا، تاہم گاڑی کو بڑا نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گذشتہ شب ڈاکووں نے بس پر فائرنگ کر کے اسے روکا تھا اور خواتین کو چھوڑ کر باقی تمام مرد حضرات کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔۔۔
