انٹرنیشنل
اسرائیل کا اردن کی سرحد ایلینبی کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان
StaffStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 9:15 AM

امداد کے لیے
اسرائیل نے غزہ کی امداد کرنے کے لیے اردن کی سرحد ایلینبی کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے
اردن سے منسلک ایلینبی کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی اور آج سے اسے فعال کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ گزرگاہ کھلنے کے بعد ٹرکوں اور ڈرائیورز کی سخت سکیورٹی چیکنگ ہوگی، جبکہ اس مقصد کے لیے خصوصی فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بند نہ کرے تو فائر بندی کا عمل دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ 10 اکتوبر کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
