نیشنل
شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ
StaffStaff Reporter
Nov 27, 2025 · 6:11 PM

میئر نیویارک ظہران ممدانی کی جیت امریکی جمہوی عمل قرار
واشنگٹن (27 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تعریف کی ہے، انھوں نے غاصب اسرائیل کے ہاتھوں پامال ہونے والے فلسطینی محصور علاقے کے لیے اپنے منصوبے سے متعلق کہا کہ شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فلسطین میں امن منصوبے پر شان دار پیش رفت جاری ہے۔
انھوں نے کہا ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو سراہتے ہیں، شہباز شریف غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کے لیے پیسہ دیں گے۔
مارگریٹ میکلاؤڈنے کہا غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا، تاہم سرینڈر کرنے والوں کو ایمنسٹی دی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے شہریوں پر باہر جانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔
اس موقع پر اردو ترجمان نے میئر نیویارک ظہران ممدانی کی جیت کو امریکی جمہوی عمل قرار دیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
